اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما اورنگزیب فاروقی گرفتار

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء اورنگزیب فاروقی راولپنڈی سے ٹیکسلا جا رہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے اُن کو گاڑی سے اُتارا اور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنماء کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں جماعت کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے کئے تاہم پولیس ان مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ مولانا اورنگزیب فاروقی نے چند روز قبل مری میں ایک احتجاجی جلوس سے خطاب کیا تھا جس پر اُن کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ – mkk

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.