تنقید مسترد، “بجٹ غریب آدمی کا ہے”

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس نہ لگانےکی کوشش کی ہے، بجٹ کے اعداد و شمار سے متعلق میڈیا پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : مالی سال 16-2015 کیلئے 43 کھرب روپے کا بجٹ پیش

اس موقع پر وفاقی وزیر کی صحافیوں سے تلخ کلامی بھی ہوئی، صحافیوں نے بائیکاٹ کی دھمکی دی تو وزارت خزانہ کے افسران نے صحافیوں سے معافی مانگ کر دوبارہ پریس کانفرنس میں شریک ہونے پر راضی کیا۔

ان کا کہنا تھا تنقید کرنا اپوزیشن کا حق ہے، تحریک انصاف سمیت حزب اختلاف کی مثبت تجاویز پر عمل کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس کے اہم نکات

  • کم سے کم اجرت 13ہزار روپے ماہانہ مقرر۔
  • سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 7.5 فیصد جبکہ میڈیکل الاؤنس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا۔
  • گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی کے لیے 6 ارب 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
  • سیمنٹ کی ایکسپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی لگائی ہے۔
  • پنیر اور پیکٹ کے دہی پر ٹیکس لگایا گیا، دودھ مستثنیٰ ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مزدور کی کم سے کم اجرت 13ہزار روپے ماہانہ مقرر کی گئی ہے، نئے مالی سال میں روزگار کے 20لاکھ مواقع پیدا ہوں گے۔

سبسڈی کے خاتمے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کے لیے گندم پر سبسڈی ختم کرنے کی خبریں غلط ہیں، گندم سبسڈی کے لیے 6 ارب 50 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ گھی اور خوردنی تیل کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا گیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل اور فرنس آئل پر بھی کوئی اضافی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی۔

سیمنٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی لگائی ہے، سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ میں قیمت پر کوئی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی، تعمیرات کے شعبے کی ترقی کے لیے مراعات دی ہیں۔

دودھ کی قیمت میں اضافے پر ہونے والی تنقید پر اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں بجٹ میں دودھ کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، صرف پنیر اور پیکٹ کے دہی پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، موبائل فون کی قیمتوں میں اضافہ نہیں، کمی کی ہے۔

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وفاقی سیکریٹریز کی تنخواہوں کو دگنا نہیں کیا گیا جبکہ پنشن کی کم سے کم حد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مالی خسارے کو جی ڈی پی کے 3.6 فیصد رکھا گیا ہے۔

ملک کے سب سے بڑے میں فراہمی آب کے منصوبوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہکراچی میں پانی کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے 4 ارب مختص کیے گئے ہیں

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تنخواہ میں اضافہ 11 فیصد تک کیا جا سکتا تھا مگر اس سے میڈیکل الاؤنس نہ بڑھتا، میڈیکل الاؤنس 25 فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے، اس سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو فائدہ ہوگا۔

مردم شماری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مردم شماری آئندہ برس مارچ اپریل میں ہوگی جس کے لیے فنڈز مختص کر دیئے گئے ہیں

سرکلر ڈیٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گردشی قرضوں کا بجٹ سے کوئی تعلق نہیں۔saq

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.