روہنگیا مسلمانوں کیلئے ملک ریاض کا 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان

بے کس ، بے بس سمندر میں دربدر روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لیے چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے دس کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا ہے ۔ ملک ریاض حسین کا کہنا ہے کہ حکومت اور فلاحی تنظیموں کے ذریعے مسلمان بھائیوں کی مدد کریں گے ۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے اسلامی ممالک کے پاس کھربوں کے اثاثے اور وسائل ہیں لیکن مسلمان مسلمانوں کی مدد نہیں کر رہے ۔ ملک ریاض حسین نے کہا کہ انہوں نے غربت دیکھی ہے غریب کا دکھ جانتا ہوں۔ پاکستان کے مخیر حضرات بھی فلاحی کاموں کے لیے آگے بڑھیں ایسا نہ کیا گیا تو غریب لوگوں کے ہاتھوں ان کے گریبانوں تک پہنچ جائیں گے ۔ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین فلاحی کاموں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کے حصہ لیتے ہیں ۔ سیلاب زدگان کی امداد سے لے کر صومالی قزاقوں سے مغویوں کی رہائی تک ملک ریاض سب سے آگے نظر آئے ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.