سانحہ صفورا گوٹھ میں ملوث پانچ دہشت گردوں کی جوائنٹ انٹروگیشن رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے ۔ ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل احمد نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار دہشت گرد حیدرآباد اور کراچی میں 37 سے زائد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہیں ۔ دہشت گردوں سے اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔ گرفتار ملزموں کے انکشافات پر ڈی آئی جی ایسٹ منیر شیخ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو مزید تفتیش کرے گی اور ملزموں کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کام کرے گی۔ – 

Leave a Reply