وزیر خزانہ بجٹ پر ہونیوالی تنقید کا غصہ صحافیوں پر نکالنے لگے

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار موصوف بجٹ پر ہر جانب سے ہونے والی شدید تنقید کا غصہ اب صحافیوں پر نکال رہے ہیں۔ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوvdران بار بار میڈیا پر غلط خبریں نشر کرنے کے الزامات لگاتے رہے۔ سینئیر صحافی نے کہا جس میڈیا چینل پر غلط خبریں چلی ان کا نام بتا دیجئیے۔ اس گستاخی پر اسحاق ڈار آپے سے باہر ہو گئے اور درباریوں کو حکم دیا کہ صحافی کو پریس کانفرنس سے بال نکال دیا جائے۔ اسحاق ڈار کے اس رویے پر پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں نے احتجاج کیا تو وزیر خزانہ کا غصہ فورا ہی جھاگ کی طرح بیٹھ گیا۔وفاقی وزیر کے غصے کا نشانہ بننے والے صحافی کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تو پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر سکتے تھے لیکن اہم پریس کانفرنس میں ایسا کرنا مناسب نہیں تھا۔ یہ پہلی بار نہیں اسحاق ڈار اس سے پہلے بھی کئی بار صحافیوں کے ساتھ ایسا کر چکے ہیں۔ وزارت خزانہ سنبھل نہیں رہی یا یہ اسحاق ڈار کا تکبر ہے۔ یہ سوال کرنے کی جرات بھی اب کسی صحافی کو کرنا ہی پڑے گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.