پی سی بی پابندی غیر قانونی ہے، حسن رضا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں سال جنوری میں ایک مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ میں ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد گزشتہ ہفتے 22 سالہ سپنر پر پابندی لگائی تھی۔

حسن نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے پابندی کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے ۔’یہ پابندی غیر قانونی ہے کیونکہ مجھے اپنے دفاع کا موقع نہیں دیا گیا ۔ پی سی بی کو میرا نقطہ نظر جاننے کیلئے ٹربیونل بنانا چاہیے تھا‘۔

حسن کا کہنا ہے کہ وہ کبھی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں رہے اور یہ کہ وہ پابندی کے خلاف لڑیں گے۔

مقامی میڈیا نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ کوکین استعمال کرنے کی وجہ سے حسن کے خلاف تحقیقات ہو رہی ہیں، تاہم پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں ممنوعہ چیز کا نام ظاہر نہیں کیا ۔

پی سی بی نے اپنے اعلامیہ میں کہا تھا کہ حسن انسداد ڈوپنگ اور بحالی پروگراموں کے علاوہ کسی بھی کرکٹ میچ یا بورڈ کی جانب سے منعقد تقریب یا مجاز سرگرمیوں میں شریک نہیں ہو سکتے۔

حسن نے سری لنکا میں کھیلے گئے 2012ورلڈ ٹی ٹونٹی میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف دسمبر ،2014 میں ایک ون ڈے میچ بھی کھیل رکھا ہے۔اے ایف پیvfdf

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.