کشمیر: جھڑپ میں 3 ’شدت پسند‘ ہلاک

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے پی نے لیفٹنینٹ کرنل نیتھن این جوشی کے حوالے سے بتایا کہ فوج نے ہفتہ کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں شدت پسندوں کو روکنے کی کوشش کی جس پر جھڑپ شروع ہو گئی۔

جوشی کے مطابق، اس جھڑپ میں ہندوستانی فوج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آزاد ذرائع سے جھڑپ کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ علاقے میں گذشتہ دو ہفتوں کے دوران دو مختلف جھڑپوں میں 5 مبینہ شدت پسند، 3 فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوچکا ہے۔

ادھر، اسلام آباد نے ہندوستان کی جانب سے دراندازی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ کشمیری عوام کی صرف اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے۔fe

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.