سیٹلائٹ ٹاؤن میں کالج روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں نوجوان رشتے میں سگے بھائی تھے۔ پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار نوجوانوں کو ناکے پر رکنےکا اشارہ کیا نوجوانوں کے نہ رکنے پر پولیس نے فائرنگ کر دی. جس سے 24 سالہ شکیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سالہ ذیشان شدید زخمی حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ اہلخانہ کے مطابق دونوں بھائی گھر کے کام سے باہر گئے تھے واپسی پر پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ سی پی او راولپنڈی اسرار عباسی اور ایس ایس پی ملک کرامت نے ہولی فیملی اسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے واقع کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ –

Leave a Reply