گلگلت بلتستان میں گندم کی سبسڈی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے :زرداری

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے گندم پر گلگت بلتستان کیلئے سبسڈی واپس لینے کی اطلاعات تشویشناک ہیں ، تاہم وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایسی تمام خبروں کی تردید کردی ۔ آصف زرداری نے گلگت بلتستان کیلئے گندم کی سبسٹڈی ختم کرنے کے فیصلے کو معتصبانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کا یہ اقدام غریب آدمی کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنے گا ، آصف زرداری نے وفاقی حکومت سے اس اقدام کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ایسی تمام افواہوں کی تردید کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسی تمام افواہیں انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے پھیلائی جا رہی ہیں ۔ – kol

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.