روہنگیا مسلمانوں کو حقوق دیے جائیں، ملالہملالہ فنڈ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ ’میں روہنگیا والوں کے ساتھ ہوں اور ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کروں گی جو ان کا ساتھ دیں گے‘۔
انھوں نے میانمار اور عالمی رہنماؤں سے برما کے اقلیتی مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم وستم کو روکنے کے لئے فوری کارروائی کرنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ میانمار میں مسلمانوں کو برابری کے حقوق اور مواقع ملنے چاہئے۔
ملالہ نے کہا کہ ’روہنگیا مسلمانوں کو اس ملک کی شہریت بھی ملنی چاہیے جہاں وہ عرصہ دار سے مقیم ہیں‘۔
Leave a Reply