آج رات دورہ سری لنکا کے لیے روانگی سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن سینئرز کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ نئے لڑکوں کو تجربہ فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، قومی ٹیم متحد ہے اور کھلاڑیوں کے رویے کا بھی کوئی مسئلہ دیکھنے میں نہیں آرہا۔
وقار نے کہا کہ حال ہی میں قومی ٹیم کو پے درپے جھٹکوں کا سامنا رہا، سعید اجمل پر پابندی اور ان کی باؤلنگ کارکردگی بہت بڑا دھچکا ہے جن کا خلا پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انھوں نےکہا کہ اس وقت ٹیم کا مورال بڑھانے کی ضرورت ہےکیونکہ چمپیئنز ٹرافی میں کوالیفائی کیلئے سری لنکا کو سیریز ہرانا بہت ضروری ہے اور ہم سیریز جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ایک سوال کے جواب وقار یونس کا کہنا تھا کہ بطور کوچ میرے اس دور میں فاسٹ باؤلر اتنا اچھا پرفارم نہیں کرسکے کیونکہ زیادہ تر باولرز انجری کا شکار رہے ہیں۔
Leave a Reply