اسلام آباد: برما میں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام پر وزیر اعظم نے کمیٹی کی تجاویز منظور کرلی، جبکہ سینٹ نے برما کے مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی۔
برما میں مسلمانوں کا قتل جاری ہے جبکہ عالمی دنیا کی پرسرار خاموشی بھی معنی خیز ہے، وزیر اعظم نے کمیٹی کی تجاویز منظور کرلی ہے،سفارشات کے مطابق وزیر اعظم اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کو خط لکھیں گے۔
وزیر اعظم کے مشیر او آئی سی کے سیکریٹری کو خط بھیجیں گے،جس میں ان مسلمانوں کے لئے خوراک اور حالت بہتر بنانے کے لیے اسپیشل فنڈ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
او آئی سی کی تین رکنی کمیٹی وزیر خارجہ کے ہمراہ میانمار کا دورہ کرے گی، کمیٹی پانچ ملین ڈالر خوراک مد میں دے گی، کمیٹی نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ روہنگیا مسلمانوں کی انسانی حقوق کی بیناد پر مدد کی جائے۔
سینیٹ میں بھی مسلمانوں کے قتل عام پر مذمتی قرار داد منظور کی گئی قرارداد مشاہد حسین سید نے پیش کی، قرارداد کے مطابق برما میں منصوبہ کے تحت مسلمانوں کو قتل کیا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ اپنا خصوصی نمائندہ برما بھیجے اور روہنگیا کے مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
Leave a Reply