قومی اسمبلی میں بجٹ بحث اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے بنگلا دیش میں دیئے گئے بیان پر کڑی تنقید کی ۔ انہوں نے کہا بھارت آج بھی پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کو چیلنج کرنا چاہتا ہے ، مودی کے بیان سے لگتا ہے بھارت نے اب تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ۔ انہوں نے زیرک انداز میں طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا اماں پکائے گی ہم کھائیں گے ، چین دے گا تو ہم کریں گے ۔ اپوزیشن رہنما خورشید شاہ اپنے خطاب میں حس ظرافت کا سہارا بھی لیتے رہے، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں تین چیزیں بہت مشہور تھیں ، اجینو موٹو ، سو موٹو اور عتیقہ اوڈھو، ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو اچھا اقدام کرے اس کی حمایت کریں اور اگر غلط کریں تو اس پر آواز اٹھائیں۔ – 

Leave a Reply