سمندری طوفا اشوبھا اس وقت بحیرہ عرب کے گرم پانیوں میں موجود ہے اور اس کا رخ خلیجی ملک عمان کی طرف ہے۔ طوفان اس وقت عمان کے شمال مغربی ساحل سے سیکڑوں میل کے فاصلے پر ہے۔ 74 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے رواں دواں اوشابھا کو راستے میں خشک ہواؤں کا سامنا ہو گا جس سے یہ مزید طاقتور ہو سکتا ہے۔ امکان ہے کہ اشوبھا کی آمد سے پہلے عمان میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ بارشیں اس کی شدت کم کر دیں گی ۔ ساحلی علاقوں سے ٹکراتے ہی عمان میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ تیز ہو جائے گا جس سے سیلاب بھی آ سکتا ہے۔ بحیرہ عرب پر موجود کئی علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ – 

Leave a Reply