کے پی کے میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کرانے کیلئے تیار ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انتخابات کو کبھی گڈےگڑیاکاکھیل نہیں سمجھا تھا،جیتنےکےباوجودد وبارہ انتخابات کرانے کو تیار ہیں۔

میڈیا سے گفتگو مین ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو پہلے ٹرائل الیکشن کروانا چاہیئے تھا، بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کا شور مچانےوالے دو ہزار تیرہ کے انتخابات کے بعد کیوں خاموش تھے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ آج پرویز خٹک کو استعفی کا کہنے والے انتخابات دو ہزار تیرہ میں دھاندلی کے بعد کہاں غائب تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ثبوت تھیلوں میں موجود ہیں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف نے سب سےزیادہ ووٹ لیے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.