دفتر خارجہ میں ہونے والے سفارتکاروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کی خواہش رکھتا ہے لیکن یہ خواہش یکطرفہ نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے مفادات کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستانی قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات سے دونوں ممالک کے درمیان جاری مفاہمت عمل کی فضاء متاثر ہوئی ہے۔
— ڈان نیوزاسکرین گریب
|
پاک – چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو منفرد جغرافیائی حیثیت حاصل ہے اور اقتصادی راہداری سے صرف پاکستان کو نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ حاصل ہوگا۔
کشمیری عوام کے حق آزادی کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نواز شریف نے سفارت کاروں کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک میں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں ابھرتی ہوئی مارکیٹ کےطور پر ابھر رہا ہے جب کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہمیں خطے اورعالمی اقتصادی روابط کے نئے مواقع تلاش کرنا ہوں گے‘۔
Leave a Reply