مانسہرہ:ہزارہ یونیورسٹی تصادم میں ملوث طلبا کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری –

گزشتہ روز ہزارہ یونیورسٹی میں دو طلباء گروپوں میں تصادم کے بعد یونیورسٹی کو خالی کرا لیا گیا اور یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت تک بند کر دیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنیوالے 8 نامزد طلباء کیخلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں ، پولیس نے مقدمے میں نامزد تین ملزموں کو گرفتار کر لیا اور مزید ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں ۔ پولیس کی بھاری نفری یونیورسٹی میں موجود ہے ، گزشتہ روز طلباء کے دو گروپوں میں فائرنگ اور دستی حملے سے 12 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ – jk

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.