وزیر ستان: جھڑپ میں 30 مبینہ شدت پسند ہلاک

شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

سیکیورٹی فورسز نے اس جھڑپ میں 30 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز اور شدت پسندوں میں جھڑپ پاک افغان سرحد کے قریب ہوئی، جہاں ایک خفیہ مقام پر شدت پسندوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان وفاق کے زیر انتظام سات ایجنسیوں میں سے ایک ہے جہاں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب جاری ہے، اس علاقے میں میڈیا کی رسائی نہیں ہے اس لیے فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کی ہلاکت کی خبر کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہ ہو سکی۔

یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب ایک سال قبل جون 2014 میں شروع کیا گیا تھا، جون 2014 کے شروع میں کراچی ائر پورٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جس میں 132 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد ملک بھر میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔s

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.