جیٹ طیاروں کی پاک افغان سرحدی علاقے پر بمباری، 20 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

امن کے دشمنوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب غضب ڈھا رہا ہے ۔ فوج کے جوان زمینی اور فضائی کارروائی میں دہشت گردوں پر کاری ضرب لگا رہے ہیں ۔ آج شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ۔ کارروائی کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک جبکہ ان کی کمین گاہیں تباہ ہوگئیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی حالیہ کارروائیوں کے دوران کئی خودکش حملہ آوروں سمیت غیر ملکی جنگجو ہلاک ، اسلحہ کے ذخیرے اور متعدد ٹھکانے پہلے ہی تباہ کئے جا چکے ہیں ۔ اس سے قبل فضائی کارروائیوں کے دوران وادی تیرہ اور خیبر ایجنسی کے علاقے سانزیلا میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے متعدد ٹھکانے تباہ و برباد کئے گئے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.