رینجرزکی رپورٹ ، وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ٹاسک فورس قائم کردی

رینجرزکی رپورٹ ، وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے  ٹاسک فورس قائم کردی

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے رینجرز کی رپورٹ پر ٹاسک فورس قائم کردی۔

جسٹس(ر)غلام سرورکورائی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے جبکہ ارجن رام اور سیکریٹری داخلہ سندھ بھی ٹاسک فورس میں شامل ہیں، ٹاسک فورس دہشت گردی کی مالی معاونت کے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لے گی اور اس میں ملوث عناصر کا تعین بھی کرے گی۔

ٹاسک فورس دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذرائع کی روک تھام کےحوالےسے تجاویز بھی دے گی۔

یاد رہے کہ سندھ اپیکس کمیٹی میں ڈی جی رینجرز نے انکشاف کیا تھا کہ سیکڑوں ایکڑ اراضی سے لے کر چھ فٹ کی قبر تک کا بھتہ لیا جاتا ہے، سائبر کرائم، میچ فکسنگ اور منی لانڈرنگ بھی منظم انداز میں کی جاتی ہے، بھتوں کے ذریعے 230 ارب روپےسالانہ وصول کئے جاتے ہیں ۔

انھوں نے بتایا کہ کراچی میں بڑے بڑے پلاٹوں سے لے کر قبروں تک کا بھتہ وصول کیا جاتا ہے، چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ لیا جاتا ہے، لینڈ کٹنگ اور چائنا کٹنگ کے نام پر نکالے جانے والے پلاٹ جرم کی نئی قسم ہے، ایران سے پیٹرول اور ڈیزل کی اسمگلنگ بھی انہیں جرائم پیشہ عناصر کا کارنامہ ہے۔

رینجرز کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی میں ہونے والے جرائم اور بھتوں کی وصولی میں سیاسی جماعتیں ،مدارس شامل ہیں ، جبکہ اہم خصیات اور سرکاری عہدیدار بھی اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھتے وصول کرنے والوں میں لینڈ مافیا، سیاسی جماعتیں ، سٹی ڈسٹرکت کے افسران، ضلعی انتظامیہ ، تعیراتی کمپنیاں، اسٹیٹ ایجنٹس، اور پولیس اہلکار شامل ہیں، ان میں سے بیشتر کی سرپرستی کراچی کی ایک بڑی سیاسی جماعت کرتی ہے جبکہ دیگر سیاسی رہنما اور بلڈرز بھی اس دھندے میں ملوث ہیں۔gg

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.