وزیراعظم نواز شریف سے کراچی کے تاجروں نے بات بات پہ ہڑتال کی شکایت کی جس پر وزیراعظم کو کہنا پڑا یہاں تو مکھی بھی مرجائے تو ہڑتال کر دی جاتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔ میاں صاحب کے بیان کی متحدہ قومی موومنٹ کھل کر مخالفت کی اور ابھی وزیراعظم نواز شریف کے بیان کو 24 گھنٹے نہیں گزرے تھے کہ ایم کیو ایم نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دے ڈالی۔ اتوار کو سندھ بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ایم ایم کیو رابطہ کمیٹی نے کہا بجٹ صوبہ سندھ بالخصوص شہری سندھ دشمنی پر مبنی ہے۔ سندھ دشمن اور معتصبانہ بجٹ کے خلاف سندھ بھر میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تاجر اور ٹرانسپورٹ برادری سے اپیل کی کہ وہ کل اپنی سرگرمیاں معطل رکھیں۔واضح رہے سندھ اسمبلی میں جب بجٹ تقریر شروع ہوئی تو اپوزیشن ارکان نے شیم شیم کے نعرے لگانے شروع کر دیے اور ایون سے واک آؤٹ کر گئے۔ اسمبلی سے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ سندھ بجٹ مسترد کرتے ہیں اب تقریر برائے تقریر نہیں ہو گی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اگر حکومت کے کان پر جوں نہ رینگی تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا۔ – 

Leave a Reply