چکوال میں مسافروین اورڈمپرکے درمیان تصادم سے 7 افراد جاں بحق،10زخمی

چکوال سے میانوالی جانے والی مسافروین تلہ گنگ روڈ پر فوڈ ویلی کے قریب ڈرائیور سے بے قابوہوکرمخالف سمت سے آنے والے ڈمپر سے ٹکراگئی، حادثے کے نتیجے میں مسافروین میں سوار7 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد امدادی رضاکاروں نے لاشوں اورزخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال چکوال منتقل کردیا گیا،جہاں زخمیوں کی طبی امداد جاری ہے،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔366442-lahorebody-1434276066-882-640x480

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.