اجمل کے نہ ہونے سے سری لنکا کو برتری ہے، اتاپتو

سری لنکن ٹیم کے کوچ نے بدھ سے پاکستان کے خلاف شروع ہونے والے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل کہا کہ مجھے پاکستانی ٹیم میں جو اصل تبدیلی نظر آتی ہے وہ سعید اجمل کی غیر موجودگی ہے۔

ماضی کے مایہ ناز سری لنکن بلے باز نے کہا کہ اجمل ان کے سب سے اہم ہتھیار رہے ہیں اور جو کچھ ہوا وہ انتہائی بدقسمتی ہے۔ ٹیموں کو اس طرح کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یہ نفسیاتی چیز ہے کہ جب آپ کو پتہ ہو کہ اجمل اپنی فارم میں ناصرف سری لنکن بلکہ متعدد بلے بازوں کو سوچے پر مجبور کر دیتے تھے۔

انہوں نے آف اسپنر کی عدم موجودگی کو سری لنکا کے لیے خوش بختی کی علامت قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے بلے باز دنیا کے تمام باؤلنگ اٹیک کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

اتاپتو نے کہا کہ اجمل نے بہت سے بلے بازوں کی نیندیں حرام کیں، ان کے نہ ہونے سے ہمیں نفسیاتی برتری حاصل ہے لیکن ابھی بھی آپ کو اچھی گیندوں کا احترام کرتے ہوئے بری گیندوں کو باؤنڈری کی راہ دکھانا ہو گی، مجھے اپنے کھلاڑیوں سے اسی قسم کی سوچ کی امید ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیریز میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنے کے باوجود میری ٹیم اجمل کے بغیر بھی پاکستانی ٹیم کو ہرگز آسان نہیں سمجھے گی۔

’میرا مانا ہے کہ ان کے پاس اچھے باؤلرز ہیں جو میچ جیت سکتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ ابھی تک ایسا نہیں کر سکے‘۔

پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف تین ٹیسٹ، پانچ ایک اور دو ٹی توئنتی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔dx

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.