اسلام آباد ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں بارش سے موسم خوشگورا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کہیں گہرے اور کہیں ہلکے بادلوں کا راج ہے ، ٹھنڈی ہواؤں کے دوش پر درختوں کے لہراتے پات جھومتی ڈالیاں اور سرگوشیاں کرتے پھولوں نے شہر اقتدار کا موسم دلکش بنا رکھا ہے ۔ ملکہ کوہسار مری میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش نے سیاحوں کے وارے نیارے کر دیئے ۔ لاہور میں رات گئے ہونے والی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہے ۔ موسم کا حال بتانے والوں نے یہ نوید سنا رکھی ہے کہ باران رحمت کا یہ سلسلہ آئندہ دو روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔ ملتان میں بادلوں نے آسمان پر سائبان تان رکھا ہے ۔ بادلوں کا اکٹھ بتا رہا ہے کہ کسی بھی وقت گرج اور برس سکتے ہیں ۔ موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق گلگت بلتستان ، کشمیر جنوبی پنجاب اور دیگر شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔fd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.