ایگزیکٹ مقدمہ ، تین گواہوں کے بیانات کیلئے 30 جون کی تاریخ مقرر

جوڈیشیل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں ایگزیکٹ کیس کے سماعت ہوئی ۔ عدالت نے مقدمے کے تین گواہوں کے بیانات کے لئے 30 جون کی تاریخ مقرر کر دی ۔ گواہوں عبدالرئوف، عباس شاہ اور ذوالفقار فدا کے بیانات کراچی سینٹرل جیل میں ریکارڈ کئے جائیں گے ۔ ان گواہوں کے بیانات ضابطہ فوجداری کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کئے جائیں گے ۔ متعلقہ مجسٹریٹ کے چھٹی پر ہیں ، اس لئے سیشن جج اس مجسٹریٹ کا تعین کریں گے جو سینٹرل جیل میں گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرے گا ۔ وکلائے صفائی کی درخواست پر جن گواہوں کے بیانات ریکارڈ ہو چکے ہیں ، ان کی نقول کل انہیں فراہم کی جائیں گی۔ – f

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.