جعفرآباد، سیاہ کاری کے الزام میں بہن سمیت دو افراد قتل

ذرائع کے مطابق اوستہ محمد کے گوٹھ واجد علی خان کے رہائشی کبیر خان نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کر کے اپنی بہن مسماۃ شہناز اور اس کے مبینہ آشنا رسول بخش کو قتل کر دیا ۔ متعلقہ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کبیر خان کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا جبکہ مقامی سرکاری ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ – vff

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.