کراچی: زمینوں پر قبضے اور چائنا کٹنگ میں ملوث پانچ افسر گرفتار

کراچی میں قبضہ مافیا کے لیے زمین تنگ ہونے لگی۔ زمینوں پر قبضوں اور چائنا کٹنگ کی تحقیقات کے لیے نیب حکام میدان میں آ گئے ۔ لیاری ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور لائنز ایریا ، ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے 5 افسروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ گرفتار ہونے والوں میں نسیم فرید ، عطاعباس ، راشد حسین ، وسیم اقبال اور شاہد عمر شامل ہیں ۔ نیب ذرائع کے مطابق گرفتار افسران نے لائنز ایریا ، ری ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے نام پر کورنگی ندی میں 12 سو پلاٹوں پر قبضہ کیا اور بغیر نیلامی کے قبضہ مافیا اور بلڈرز کو فروخت کر دیا ۔ زمین کی مالیت 4 ارب 50 کروڑ روپے تھی ۔ ملزموں نے رقم دہشت گردی میں مدد اور ذاتی اثاثے بنانے میں خرچ کی ۔ گرفتار افسران نے دوران تفتیش ، لیاری ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دیگر افسروں اور ملازموں کے نام بھی بتائے ۔ جو چائناکٹنگ اور زمینوں پرقبضے میں ملوث ہیں ۔ ملزموں کی نشاندہی پر رینجرز اور نیب حکام نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا نیب حکام کافی دیر تک ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ممتاز مگسی کے دفتر میں موجود رہے ۔ سابق ڈی جی منظور قادر کے بارے میں بھی پوچھ تاچھ کی جاتی رہی ۔رینجرز نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر میں موجود ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ –h

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.