ویڈال شراب پی کر گاڑی چلانے کے جرم میں زیرحراست

چلی کے 28 سالہ مڈفیلڈر منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے اپنی شاندار فراری کار ڈرائیو کر کے جا ریے تھے تھے ایکسیڈنٹ کا شکار ہو گئے۔

اسٹار فٹبالر کو کسی قسم کی خاص چوٹ نہیں آئی لیکن انہیں شراب پی کر گاڑی چلانے جرم میں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ ویڈال کو سین برنارڈو کی عدالت میں بدھ کو پیش کیا گیا جہاں ان پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا جا سکے۔

پولیس افسر کورونل گونزالز نے کہا کہ لال کار میں موجود ڈرائیور نشے کے زیر اثر تھا، اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

چلی میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر سخت قوانین ہیں اور اگر ان پر یہ جرم ثابت ہو جاتا ہے تو سخت سزا بھی مل سکتی ہے۔

اگر یہ جرم ان پر ثابتط ہو گیا تو کم از کم دو ماہ قید اور بھاری جرمانے کی سزا بھگتنی پڑ سکتی ہے۔

اس معاملے کے بعد ویڈال کی چلی میں ہی جاری کوپا امریکا کپ میں اپنی ٹیم کی مزید نمائندگی خطرے میں پڑ گئی ہے جہاں ٹیم کے کوچ نے بدھ کو ملک کی فٹبال فیڈریشن کے صدر سے ملاقات کر کے ان کی بقیہ ٹورنامنٹ میں ٹیم میں شمولیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ویڈال کوپا امریکا کپ میں چلی کے سب سے اہم کھلاڑی ہیں جہاں وہ اب تک دو میچوں میں تین گول داغ چکے ہیں۔l

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.