گال ٹیسٹ کا پہلا دن بارش کی نذر

گال میں بدھ کی صبح سے ہی بارش اپنی جوبن پر ہے اور اسی وجہ سے کھلاڑیوں کو میدان میں اترنے کی زحمت بھی گوارا نہ کرنی پڑی۔

میدان کو ہر جانب سے کور سے ڈھانپا ہوا ہے جس پر جابجا پانی کھڑا ہوا نظر آتا ہے جس کے باعث دن کا کھیل شروع نہ ہو سکا۔

اس مرتبہ ہیراتھ کا توڑ ڈھونڈ لیا ہے، مصباح

پاکستان اور سری لنکا کے پاس ٹیسٹ سیریز کے ذریعے آئی سی سی رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ہے جہاں سیریز میں کلین سوئپ کے ذریعے دونوں ٹیمیں آٹھ پوائنٹس حاصل کر کے رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ جائیں گی۔

اگر پاکستان تینوں ٹیست میچ جیت لیتا ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد 105 ہو جائے گی جبکہ اگر سری لنکا یہی کارنامہ انجام دیتا ہے کہ تو آٹھ پوائنٹس کے اضافے سے وہ بھی 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

پاک سری لنکا سیریز، کئی ریکارڈ ٹوٹنے کو تیار

اگر پاکستانی ٹیم سیریز 2-1 سے جیت لیتا ہے کہ تو چار پوائنٹس کے اضافے سے پوائنٹس کی مجموعی تعداد 101 کر کے تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گا۔mn

اسی طرح سری لنکا پاکستان کو 2-1 سے شکست دینے کی صورت میں 100 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں میں مدمقابل ہوں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.