رمضان المبارک کی آمد پر مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماوں نے ملت اسلامیہ کو رمضان المبارک کی آمد مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ رحمتوں برکتوں والے مہینے میں غرباء، مساکین ، بیواوں اور یتیموں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔
تحریک منہاج القرآن کے سرپرست علامہ طاہر القادری نے ماہ صیام کی آمد پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماہ صیام کو اللہ کریم نے نزول قرآن اور پیغمبر اکر م نے جہنم سے نجات کا مہینہ قرار دیا ہے، رمضان المبارک دین کی بھلائی اور آخرت کی کمائی کا مہینہ ہے ۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے، صاحب ثروت لوگوں کومحروم مجبور غرباء، مساکین ، بیواوں اور یتیموں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہئے۔
جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے کہا کہ رمضان المبارک تزکیہ نفس اور خود احتسابی کاموقع دیتا ہے۔
اپنے پیغام میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک قرآن کی بہار کا مہینہ ہے، ہمیں اپنی اخروی زندگی کا سامان کتاب الٰہی کی پیروی سے تلاش کرنا چاہیے۔
وفاق المدارس الشیعہ کے سیکرٹری علامہ افضل حیدری نے کہا کہ رمضان المبارک اپنے رب کو راضی کرنے کا مہینہ ہے۔
Leave a Reply