مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چودھری کی جانب سے ریحام خان کو ہیلی کاپٹر استعمال کرنے اور شیریں مزاری کو ”آنٹی “ کہہ کر پکارنے پر تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سیخ پا ہو گئے جبکہ حکومتی اراکین قہقے لگاتے رہے۔ رکن قومی اسمبلی طلال چودھری نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ تحریک انصاف والے ہم پر موروثی سیاست کا الزام لگاتے ہیں جبکہ ریحام خان خیبر پختونخوا میں ہیلی کاپٹر کو رکشے کی طرح استعمال کر رہی ہیں یہ موروثی سیاست نہیں تو کیا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ”آنٹی “ شیریں مزاری ہمیں آئین و قانون کا سبق سکھاتی ہیں جس پر سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ آپ شیری مزاری کو ”آنٹی “ نہیں کہہ سکتے یہ لفظ حذف کرتا ہوں۔ جس پر طلال چودھری نے کہا کہ میں دیہاتی ہوں۔ ہمارے یہاں کسی کو احترام دینا ہو تو اس کو ”خالہ” یا ”چچی” کہتے ہیں۔ یہ اسلام آباد کی رہائشی ہیں اس لئے میں نے ”آنٹی “ کہہ دیا۔ یہ سننا ہی تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی سیخ پا ہوگئے اور شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آﺅٹ کر گئے۔ – 

Leave a Reply