فش ہاربرسوسائٹی کے وائس چیئرمین 90 روزہ ریمانڈ پررینجرزکے حوالے

فش ہاربرسوسائٹی کے وائس چیئرمین 90 روزہ ریمانڈ پررینجرزکے حوالے

کراچی: فش ہاربر سوسائٹی کے وائس چیئرمین قمر صدیقی کو رینجرزنے عدالت میں پیش کرکے 90 روز کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فش ہاربر سوسائٹی کے وائس چیئرمین کو آج بروزجمعرات رینجرزنے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں میں پیش کیا۔

قمر صدیقی کو رینجرز نے رات گئے گرفتار کیا تھا اور ان سے حاصل ہونے والی اطلاعات کی بنیاد پرعلی الصبح ان کے ذاتی شوروم پرچھاپہ مارا تھا۔

قمرصدیقی پر کراچی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کی مالی معاونت کاالزام ہے اور کہا گیا ہے کہ قمر صدیقی اسلحہ اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 70 فیصد حصہ پیپلزپارٹی کے صدرمقام بلاول ہاؤس میں دیا کرتا تھا۔

رینجرز نے فش ہاربرسوسائٹی سے بھی کرپشن کے ثبوت حاصل کئے ہیں۔

عدالت نے رینجرزکی جانب سے فراہم کردہ ثبوتوں کومدِ نظر رکھتے ہوئے قمر صدیقی کو 90 روز کے جسمانی ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فش ہاربر سوسائٹی کے چیئرمین نثارمورائی بھی کرپش میں ملوث ہیں اور گزشتہ تین ماہ سے راہِ فرار اختیار کرتے ہوئے بیرونِ ملک مقیم ہیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.