گال میں سری لنکا کا محتاط آغاز

میچ کے دوسرا بھی بارش سے متاثر ہوا جس کے باعث کھیل دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا۔vvb

پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر گیلی وکٹ پر سری لنکن بلے بازوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اوپنرز دمتھ کرونارتنے اور کشال سلوا نے ابتدائی اوورز باآسانی بغیر کسی نقصان کے گزار لیے لیکن 30 کے اسکور پر وہ وہاب کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں جکڑے گئے۔

جب کھانے کا وقفہ ہوا تو سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رنز بنائے تھے جہاں کشال سلوا اور کمار سنگاکارا وکٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ میچ کا پہلا دن بارش سے متاثر رہا تھا اور حتیٰ کہ امپائرز تاس کیلئے بھی میدان میں نہیں اتر سکے تھے۔

میچ میں پاکستانی ٹیم چار باؤلرز اور چھ مستند بلے بازوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

مصباح الحق(کپتان)، احمد ہشزاد، محمد حفیظ، اظہر علی، یونس خان، اسد شفیق، سرفراز احمد، وہاب ریاض، یاسر شاہ، جنید خان اور ذوالفقار بابر۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں دو ٹی ٹوئنٹی اور پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھی نبرد آزما ہوں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.