ایک بیان میں عمران خان نے رمضان المبارک کے دوران طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز کو عوامی مشکلات کا بالکل احساس نہیں۔ رمضان المبارک میں انتہائی سخت موسم کے باوجود بجلی کی عدم فراہمی سفاکانہ حرکت ہے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بجلی چوری روکنے کے بجائے چوروں کو تحفظ اور سہولیات دینے میں مصروف ہے۔ حکمران بے حسی کی روش ترک کر کے ماہ صیام میں عوام کو بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائیں۔ – 

Leave a Reply