بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ آج منائی جا رہی ہے

سابق وزیر اعظم پاکستان محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 62 ویں سالگرہ آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے ، بے نظیر بھٹو 21 جون 1953 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ، بینظیر بھٹو نے ابتدائی تعلیم لیڈی جیننگز نرسری اسکول اور کونونٹ آف جیسز اینڈ میری  کراچی میں حاصل کی ۔ ملک سے مارشل لاء اٹھوائے جانے کے بعد جب اپریل 1986 میں بے نظیر وطن واپس لوٹیں تو لاہور ائیرپورٹ پر ان کا فقید المثال استقبال کیا گیا۔ بے نظیر بھٹو 1987 میں نواب شاہ کی اہم شخصیت حاکم علی زرداری کے بیٹے آصف علی زرداری سے روشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنی سیاسی جدوجہد کا دامن نہیں چھوڑا۔17 اگست 1988 میں ضیاءالحق طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے تو ملک کے اندر سیاسی تبدیلی کا دروازہ کھلا۔ سینٹ کے چئیرمین غلام اسحاق کو قائم مقام صدر بنا دیا گیا۔ جس نے نوے دن کے اندر انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔ 16 نومبر 1988 میں ملک میں عام انتخابات ہوئے، جس میں قومی اسمبلی میں سب سے زیادہ نشستیں پیپلز پارٹی نے حاصل کیں۔ اور بے نظیر بھٹو نے دو دسمبر 1988 میں 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔27 دسمبر 2007 کو انہیں لیاقت باغ میں جلسے کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا ۔بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات ہوں گی اور جیالے ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹیں گے ، ان کی سالگرہ کی مرکزی تقریب نوڈیرو میں ہوگی جہاں عقیدت مند ان کی روح کے ایصال ثواب کی خاطر قرآن خوانی کریں گے – cv

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.