سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی دس وکٹوں سے جیت کے بعد امپائرز نے ان کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک رپورٹ کیا۔ پاکستان ٹیم انتظامیہ نے ایکشن رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔ خیال رہے کہ حفیظ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں تیس اوررز کرائے اور دو وکٹیں حاصل کیں۔ گزشتہ سال، نومبر ابو ظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے دوران ایکشن مشکو ک رپورٹ ہونے کے بعد انہیں باؤلنگ سے روک دیا گیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ملک بھر بالخصوص پنجاب میں بڑھتی ہوئی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کل پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ اپوزیشن ارکان کچھ دیر کے لئے اسمبلیوں کی سیڑھیوں پر دھرنا دیں گے جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف مذمتی قرارداد بھی جمع کرائی جائے گی۔ میاں محمود الرشید پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور (ق) لیگ کو بھی احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہو چکا ہے جس کیخلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔ حکومت وعدے اور اعلانات کچھ کرتی ہے جبکہ عملی صورتحال اس کے برعکس ہے۔  –ffv

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.