گوجرانوالہ میں پی پی 97 کے تینتیس پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کے دوران پرانا کردار پھر سامنے آگیا ، زنانہ پولنگ سٹیشن میں گھسنے والے تماں بٹ کو پولیس سے تلخ کلامی کے بعد زنانہ حوالات میں بند کر دیا گیا ۔ بدنام جو ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا ، گوجرانوالہ میں پی 97 کے 33 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کے دوران ایک پرانا کردار پھر منظر عام پر آگیا ۔ گوجرانوالہ میں تماں بٹ کا نام اس وقت سامنے آیا جب اُس نے شادی کی ایک تقریب میں قانون کو بندوق کی نوک پر رکھ لیا اور اندھا دھند فائرنگ کی ، آج تماں بٹ ساتھیوں سمیت خواتین ووٹرز کے لیے بنائے گئے پولنگ سٹیشنز میں داخل ہوگیا ۔ پولیس نے زاہد عنایت اور تماں بٹ کو باہر نکلنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او اور تماں بٹ میں تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد پولیس نے اسے پکڑا اور تھانہ گکھڑ میں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ ذرائع کے مطابق تماں بٹ کو زنانہ حوالات میں بند کیا گیا ہے ۔ سلاخوں کے پیچھے دھکیلے جانے والے تماں بٹ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی ۔ زنانہ پولنگ سٹیشن میں گھسنے پر حراست میں لیے جانے والے تماں بٹ کو زنانہ حوالات میں کیوں بند کیا گیا ہے اس کا جواب فی الحال کسی کے پاس نہیں ۔ – 

Leave a Reply