کراچی میں بے رحم گرمی نے 250 سے زائد افراد کی جانیں لے لیں

گزشتہ تین دنوں میں کراچی والوں پر گرمی کہر بن کر گزری۔ گرمی بڑھتے ہی شہر کے سرکاری ہسپتال لاشوں سے بھر گئے۔ گرمی سے متاثرہ سب سے زیادہ افراد جناح ہسپتال لائے گئے جبکہ عباسی شہید ہسپتال، سول ہسپتال، لیاری جنرل ہسپتال اور سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیو کراچی میں بھی بڑی تعداد میں گرمی سے جاں بحق افراد کی لاشیں لائی گئیں۔ گرمی اور حبس سے مرنے والوں کی تعداد اتنی بڑھ گئی کہ ان کے لئے سٹریچرز بھی کم پڑ گئی۔ سرکاری ہسپتالوں میں گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد میں زیادہ تعداد ساٹھ سے زائد عمر کے افراد تھے جن میں خواتین بھی شامل تھیں جنہیں مختلف علاقوں سے لایا گیا۔ ہسپتال آنے والے افراد کا کہنا تھا کہ کراچی میں اس بار پڑنے والی گرمی انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ دعا ہے کہ کراچی والوں پر ابر رحمت برسے تا کہ درجہ حرارات کم ہو سکے۔ دوسری جانب جناح ہسپتال کے کینسر وارڈ میں بجلی نہ ہونے سے مریضوں کے تیماردار سراپا احتجاج بن گئے۔ کینسر وارڈ میں داخل مریضوں کے اہلخانہ نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ گرمی سے متاثرہ مریضوں کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ گرمی اتنی ہے کہ اسے سہنا مشکل ہو گیا ہے۔ شدید گرمی میں بجلی کا نہ ہونا جان عذاب بنا دیتا ہے۔  – dd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.