قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو سخت گرمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث ہلاک ہونیوالوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ اپوزیشن ارکان نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور نعرے بازی کی ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی میں مطالبات زر منظور کروائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ سرد خانوں میں لاشیں رکھنے کی جگہ کم پڑ گئی ہے لیکن حکومت کو کوئی پرواہ نہیں ، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر وزیر پانی و بجلی اتنے ہی مصروف ہیں تو وزارت چھوڑ دیں ۔ شیخ رشید نے
کہا کہ لوڈ شیڈنگ پر پانی و بجلی کے بڑے وزیر خواجہ آصف اور چھوٹے وزیر عابد شیر علی کو مستعفی ہو جانا چاہئے ۔ اجلاس کے دوران جمشید دستی نے سپیکر ڈائس کے سامنے کھڑے ہوکر ایجنڈے کی کاپی پھاڑ دی۔
–

–
Leave a Reply