مظفر گڑھ: پانی کے تنازعے پر سفاک زمیندار نے کاشتکار پر کتے چھوڑ دئیے

مظفر گڑھ میں سفاک زمیندار نے ظلم اور بربریت کی انتہا کر دی ، علی پور کے موضع فتح پور جنوبی میں پانی لگانے کے تنازعے پر بے رحم زمیندار کرم حسین نے کاشتکار رحیم بخش پر اپنے خوں خوار کتے چھوڑ دئیے ۔ شکاری کتوں نے کاشتکار کو بری طرح بھنبھوڑ ڈالا ۔ رحیم بخش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر علی پور موقع پر پہنچ گئی اور رحیم بخش کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی ۔ کاشتکار رحیم بخش کے ورثاء نے اعلیٰ حکام سے فوری انصاف کی اپیل کی ہے۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.