پاکستان مخالف قرارداد رد کیوں کی؟، بھارت کا چین سے احتجاج

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ کا کہنا ہے کہ حکومت نے ذکی الرحمان لکھوی کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی جانب سے پابندیاں لگائے جانے کے 1267 ویں قانون کی خلاف ورزی کا معاملہ اٹھایا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے پابندیاں لگانے والی کمیٹی کے چیئرمین کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے کمیٹی کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ دو طرفہ سطح پر بھی یہ معاملہ اٹھایا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چین کی جانب سے کئے جانے والے اقدام پر بھارت نے یہ مسئلہ چین کے ساتھ اعلیٰ ترین سیاسی سطح پر اٹھایا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس مسئلے کو چینی قیادت کے سامنے رکھا ہے۔ دوسری جانب چینی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیں جو معلومات پہلے فراہم کیں وہ کمیٹی اجلاس میں فراہم کردہ معلومات سے بالکل برعکس تھیں۔ بھارتی حکام نے مبالغہ آرائی اور جھوٹ کا سہارا لیا تھا۔ چین اپنے دوست ملک پاکستان کے خلاف ایسی جھوٹی قراردادوں کی ہرگز حمایت نہیں کرے گا۔ خیال رہے کہ چین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو کا حق رکھنے والے مستقل رکن کی حیثیت سے پابندی کمیٹی کا بھی رکن ہے۔ بھارت نے پاکستان میں ممبئی حملوں کے مقدمے کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے خلاف تادیبی کارروائی کی تجویز پیش کی تھی جسے چین نے ناکام بنا دیا۔  – vvv

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.