مجموعی طور پر سروے میں شامل ممالک کی اکثریت یعنی 40 میں سے 31 ملک ایران کو منفی نظر سے دیکھتے ہیں۔
سروے کے نتائج ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ایرانی صدر حسن روحانی اپنی صدارت کے دو سال مکمل کرنے والے اور ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے مذاکرات کی ڈیڈ لائن سر پر آپہنچی ہے۔
پاکستان کے علاوہ جن ممالک کے شہریوں کی اکثریت ایران کو مثبت نظر سے دیکھتی ہے ان میں گھانا (44 فیصد)، ویتنام (42 فیصد) جب کہ ایتھوپیا (27فیصد) شامل ہیں۔
مشرق وسطیٰ کے ممالک خاص طور پر ایران کو منفی نظر سے دیکھتے ہیں جن میں اسرائیل سرفہرست ہے جبکہ تھوڑے فرق کے ساتھ اردن دوسرے نمبر پر ہے۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مسلم اکثریتی ممالک میں گزشتہ پانچ سال کے دوران ایران کی شبیہ خراب ہوئی ہے یہاں تک کہ پاکستان میں بھی جہاں کی اکثریت اب بھی ایران کی حامی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں ایرانی صدر کو بھی منفی نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں مجموعی طور پر58 فیصد لوگ ایرانی سربراہ مملکت کے مخالف ہیں۔
Leave a Reply