پاکستان کا عمران فاروق قتل کیس کے ملزموں کو برطانیہ کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے عمران فاروق قتل کیس کے گرفتار ملزموں کو برطانیہ کے حوالے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو صرف ملزمان تک رسائی دی جائے گی ۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاکستان نے برطانیہ سے بدلے میں پانچ افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانیہ سے مانگے گئے ملزمان میں بلوچ رہنما بھی شامل ہیں تاہم برطانیہ نے پاکستانی مطالبہ پر ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ۔ برطانیہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد تک پاکستان کو رسائی دینے پر تیار ہے ۔ برطانیہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان سمیت چار افراد کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔ – cd

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.