پاک-زمبابوے سیریز: ویسٹ انڈیز کی شمولیت کا امکان

ممکنہ طور پر اس تین ملکی ایک روزہ سیریز کا فاتح چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے تاہم اس تاریخ سے قبل ویسٹ انڈیز کی کوئی ایک روزہ سیریز شیڈول نہیں جو 88 پوائنٹس کے ساتھ آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر ہے۔

اس رینکنگ میں 87 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کا مقام نواں ہے تاہم گرین شرٹس کو جولائی میں سری لنکا اور اگست میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنی ہے۔

ہندوستان کو شکست دینے کے بعد ساتویں پوزیشن پر موجود بنگلہ دیش پہلے ہی انگلینڈ میں ہونے والی چیمئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی زمبابوے میں کھلینے جانے والی اس سیریز میں شمولیت سے چیمپئنز ٹرافی کے آخری اسپاٹ پر ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔

زمبابوے کرکٹ آفیشل نے کرکٹ آسٹریلیا کی ویب سائٹ کو بتایا کہ ہماری ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے ساتھ اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔kk

انہوں نے بتایا کہ ہم نے ویسٹ انڈیز کو تین ملکی سیریز میں حصہ لینے کی دعوت دی ہے تاہم ابھی تک کچھ حتمی نہیں ہوا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.