بلاول بھٹو کی ہنگامی واپسی، کچھ دیر بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان متوقع

پیپلز پارٹی کی قیادت کی یکے بعد دیگرے دبئی روانگی سے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں میں بددلی پھیلنے لگی ۔ قیاس آرائیوں اور افواہوں کا بازار گرم ہو گیا جس پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دبئی سے پاکستان کی راہ لی تاکہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے حوصلے بلند رہیں ۔ اسلام آباد میں آصف زرداری کی جارحانہ تقریر کے بعد پیپلزپارٹی کو دفاعی پوزیشن پر آنا پڑ گیا۔ سابق صدر کی افطار پارٹی بھی اپنا رنگ نہ جماپائی ۔ اس دوران کراچی میں سرکاری افسران اور فرنٹ مینوں کی گرفتاریاں عمل میں آئیں تو کئی سیاست دانوں اور بیوروکریٹس نے ضمانت قبل ازگرفتاری کرا لی جبکہ آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور دبئی چلے گئے۔ ایک طرف پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں شروع ہیں دوسری جانب کراچی میں گرفتاریوں کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ایسے میں واضح لائحہ عمل اپنانے کے بجائے پیپلز پارٹی کی قیادت مخمصے کا شکار نظر آ رہی ہے ۔ –

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.