کراچی میں گرمی کے باعث ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 43 ہو گئی

دہشتگردی قدرے کم ہوئی تو کراچی کے باسیوں پر نئی قیامت ٹوٹ پڑی۔ بیس جون کو شہر کا درجہ حرارت پینتالیس سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اس روز پانچ افراد لقمہ اجل بنے۔ قیامت خیز گرمی کی لہر اکیس جون کو بھی کراچی کو جھلساتی رہی اس روز پارہ تینتالیس درجے پر رہا اور ایک سو آٹھ افراد جان سے چلے گئے۔

پڑھیے:بے رحم گرمی 350 معصوموں کی جانیں نگل گئی

ہلاکتوں کا سلسلہ بائیس جون کو بھی جاری رہا اور تینتالیس درجے کی گرمی برداشت نہ کرتے ہوئے تین سو ایک شہری جاں بحق ہو گئے۔ تئیس جون کو بھی آسمان سے برستی آگ نے تین سو اکتیس افراد اچک لئے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چالیس سینٹی گریڈ رہا چوبیس جون کو کراچی میں درجہ حرارت انتالیس سینٹی گریڈ اور ہلاکتوں کی تعداد دو سو اڑتیس رہی۔ fbپچیس جون کو چھتیس درجے گرمی پڑی جس نے مزید سینتیس جانیں لے لیں۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.