سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا جب کہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوور نماز کے دوران ہی مسجد میں داخل ہوا اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
کویت سٹی کے گورنر نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے آٹھ افراد کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں 2 ہزار سے قریب لوگ موجود تھے جن میں سے کئی ہلاک اور زخمی ہوئے۔
کویتی پارلیمنٹ کے ایک رکن خلیل الصالح نے بتایا ہے کہ ایک خودکش حملہ آوور جس کی عمر 30 سال سے کم تھی، نے خود کو دھماکے اڑایا۔
خلیل الصالح کے مطابق انہوں نے کئی افراد کو خون میں لت پت مسجد کے فرش پر پڑے دیکھا ہے۔
کویتی اخبار الجریدہ کے مطابق خودکش حملہ آوور نے امام الصادق نامی مسجد کو نشانہ بنایا اور اس واقعے میں کم از کم 13 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
کویت کی سرکاری نیوز ایجنسی کونا نے بھی ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کی ہے لیکن اس حوالے سے کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔
تاہم ایک عینی شاہد نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
Leave a Reply