ایف آئی اے کو تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے اور گرفتاری کرنے کے اختیارات دے دیئے گئے ہیں جب کہ تحفظ پاکستان ایکٹ کو ایف آئی اے شیڈول کا حصہ بناکراس کا باقاعدہ نوٹی فیکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق عمران فاروق کیس کے ملزم ایف آئی اے کو ملنے پر نیا قانون لاگو ہوگا۔
دوسری جانب ایف آئی اے سندھ کے ڈائریکٹر شاہد حیات کا کہنا ہےکہ ایف آئی اے اب ملزم کا 90 روز تک جسمانی ریمانڈ حاصل کرسکے گی اور یہ اختیارات ایف آئی اے کو تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت ملے ہیں۔
واضح رہے پہلے ملزم کو گرفتار کرنے اور 90 روز تک تحویل میں رکھنے کے اختیارات رینجرز، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے پاس تھے۔
Leave a Reply