بجلی بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے، احتجاج جاری رہے گا: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجلی بحران کا ذمہ دار وفاق کو ٹھہرا دیا۔ بلاول ہاؤس میں پانی و بجلی بحران پر اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ن لیگ نے چھ ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا دعوی کیا تھا۔ حکومت گردشی قرضوں کو کم کرنے میں بھی مکمل ناکام رہی ہے دو سال گزرنے کے باوجود بجلی کا بحران اور گردشی قرضہ بڑھ رہا ہے یہ سب نااہلی خراب حکمرانی اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے نندی پور پاور پراجیکٹ کے قرضوں پر بہت چیخ و پکار کی تھی بتایا جائے نندی پور پراجیکٹ اور گردشی قرضوں پر اب حکومت کہاں کھڑی ہے۔ حکومت کے خلاف احتجاج جاری رہنا چاہئے۔ بلاول بھٹو نے کراچی میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر بنانے جبکہ وزیر اعلی سندھ کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت کی۔ منظور وٹو کے نام پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر احتجاج قابل قدر ہے۔ کراچی میں گرمی سے سینکڑوں اموات کی ذمہ دار کے الیکٹرک کے ساتھ وفاقی حکومت بھی ہے۔ –d

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.