بی بی سی رپورٹ:”ملکی سالمیت کامعاملہ ہے”

میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ معاملات کوسنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اسی لیے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بی بی سی کی رپورٹ پر تفصیلی پریس کانفرنس کی۔

بی بی سی کی رپورٹ : ‘ہندوستان سے ایم کیو ایم کو مالی مدد ملتی رہی’

انہوں نے اعلان کیا کہ ٹارگٹ کلر اور ان کی مدد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

خیال رہے کہ بی بی سی نے 4 روز قبل ایک ڈاکومینٹری نشر کی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے دو رہنماؤں نے برطانوی حکام کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ہندوستان کی حکومت کی جانب سے مالی مدد ملتی رہی ہے۔

الطاف حسین کا بیان : ‘آئی ایس آئی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے’

رپورٹ کے مطابق پاکستانی حکام نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ دس سالوں کے دوران ایم کیو ایم کے سیکڑوں عسکریت پسندوں کو تربیت فراہم بھی کی۔

ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے نظام کا بیڑہ غرق پیپلز پارٹی والوں نے کیا ہے، زیادہ لائن لاسز والوں کی لوڈشیڈنگ چند گھنٹے کم کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آصف زرداری دبئی روانہ

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر کے بیرون ملک جانے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما دبئی کیوں گئے اس کا جواب میرے پاس نہیں ہے۔dw

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.